Post Top Ad
Weather
Translate
Monday, February 3, 2025
سید منصور قادری کو کرناٹک حج کمیٹی کا چیئرمین مقرر کرنے کا مطالبہ
سید منصور قادری کو کرناٹک حج کمیٹی
کا چیئرمین مقرر کرنے کا مطالبہ
کرناٹک بیدر: بیدر سیکولر سٹیزنس فورم کے صدر شریکانت سوامی نے سماجی کارکن سید منصور احمد قادری کو کرناٹک حج کمیٹی کا چیئرمین مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔2 فروری 2025 کو شہر کے پتریکا بھون میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے حج کمیٹی تشکیل دی ہے۔
اس کمیٹی کے چیئرمین کی تقرری کی تاریخ 5 فروری مقرر کی گئی ہے۔ اس لئے ہم نے وزیر اعلیٰ سدارامیا، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار اور وزیر حج رحیم خان سے درخواست کی ہے کہ وہ ہمارے بیدر ضلع کے سماجی کارکن سید منصور احمد قادری کو حج کمیٹی کا چیئرمین مقرر کریں۔
سید منصور احمد قادری سابقہ میں دو مرتبہ سٹی میونسپل کونسل کے رکن رہ چکے ہیں۔ انہیں انتظامیہ کا مکمل علم اور تجربہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے 1999 میں ایک این جی او انجمن خادم الحجاج بیدر قائم کیا گیا اور اس کے بعد سے حج پر جانے والے عازمین کو حج فارم درخواست بھرنے کی سہولت دینے اور سرکاری گائیڈ لائنز کے مطابق عازمین کو معلومات فراہم کرنا اور تربیت دینے کے کام کو انجام دے رہے ہیں، اس لئے انہیں صدر کے عہدے پر تعینات کیا جانا چاہیے۔
بیدر حیدرآباد کرناٹک کا ایک پسماندہ حصہ ہے۔تمام جماعتیں اس علاقے کو نظر انداز کرتی رہی ہیں۔ اسی طرح حج کمیٹی نے بھی اس حصہ کو نظر انداز کیا ہے۔اس بار سیکولر سٹیزن فورم نے مطالبہ کیا کہ ہمارے بیدر سے کسی کو حج کمیٹی کا چیئرمین بنایا جائے۔
مفتی عبدالغفار نے کہا کہ سید منصور احمد قادری جو کہ ہمارے ضلع کے لئے ہیرے کی مانند ہیں انہوں نے معاشرے کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔اور سید منصور احمد قادری کو حج کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا جائے۔
اس موقع پر سید سرفراز ہاشمی، اسد الدین، مولانا عتیق الرحمان، مولانا مونس کرمانی سمیت دیگر موجود تھے۔
Tags
# urdu
About Eylaaph Media/Eylaaph News
urdu
Labels:
urdu
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

No comments:
Post a Comment