وسط ایشیائی ملک کرغیزستان Kyrgystan کی جماعت کے افراد کی رہائی پر ایڈوکیٹ سید طلحہ ہاشمی کااظہار تشکر۔۔
بیدر.15اکٹوبر (پریس ریلیز سید طلحہ ہاشمی ایڈوکیٹ) میں سید طلحہ ہاشمی ایڈوکیٹ بی اے ایل ایل بی، ایل ایل ایم (یوکے) اس پریس ریلیز کے ذریعہ اس بات کا یقین دلانا چاہتا ہوں کہ لوگوں کوعدالت سے ملنے والے انصاف پر بھروسہ کرنا چاہیے۔ عدالت نے انصا ف کیا ہے۔ مرکزی حکومت اور آریس یس کے لوگوں نے ہزاروں سازشیں کیں اس کے باوجود وسط ایشیائی ملک کرغیزستان Kyrgystan کی جماعت کے افراد بیدر (کرناٹک) سے ریلیز ہوئے۔ یہ اللہ تعالیٰ کالاکھ لاکھ احسان ہے۔ شکر ہے مالک دوجہاں کاکہ اس نے جماعت کے افراد کی رہائی کے دن دِکھائے۔ میں سید طلحہ ہاشمی ایڈوکیٹ ان افراد کا بھی شکریہ اداکرتاہوں جن افراد نے قانونی طورپر میر اتعاون کیا۔تاہم ایسے افراد بھی رہے جنہیں قانونی نزاکتوں اور باریکیوں سے واقفیت نہیں تھی لیکن اسکے باوجود وہ اس معاملے میں ماہر قانون بنے رہنے کا پورا اہتمام کیا اور معاملہ لیت ولعل کاشکار رہا۔ بہرحال یہ خبر امید افزاء اور انتہائی اہم ہے کہ کرغیزستان کے جماعتی افراد رہاہوئے۔ یہ میرے لئے بھی اطمینان کاباعث ہے کہ ان کی رہائی کامیراعزم اللہ نے پورا کیا اورہم تمام کو کامیابی ملی۔
Advertisement






No comments:
Post a Comment