بیدرمیں تبلیغی جماعت سےتعلق رکھنے والے(8)کرغستانی غیرملکیوں کے ساتھ ہورہی ناانصافی پرسید منصوراحمدقادری کی ناراضگی
بیدر۔26/ستمبر۔2020,سید منصور احمد قادری صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین بیدر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بیدر میں تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے 8 کرغستانی غیر ملکیوں کے ساتھ یہاں کی سرکار اور قانون انصاف کرے انصاف ملنے میں دیری نہ ہو سب سے پہلے دہلی کے تبلیغی مرکز میں کرونا وائرس کی وجہ سے اچانک لاک ڈاؤن کے اعلان سے پھنسے ہوئےجماعتی لوگوں کو چھپے ہوئے بتاکر دہلی پولیس اور نیشنل میڈیا نے تبلیغی جماعت کو ملک کے سامنے ”کرونا وائرس“پھلانے کا زمیدار بناکر پیش کیا اور پھر اچانک مختلف ممالک سے آنے والے تبلیغیوں کو ویزا کی خلاف ورزی کے الزامات کے تحت مقدمات میں اُنہیں جیلوں میں بھردیا گیا اورپھر ملک کے مختلف ریاستوں کی ہائیکورٹ اور عدالتوں نے ان الزامات کو بے بنیاد بھی ٹھرایا اور مہاراشٹرا ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ نے یہاں تک کہہ دیا کہ ”سیاسی حکومتیں موجودہ حالات میں بھی تبلیغی جماعت کو بلی کا بکرا بنایا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ء غور ہے کرنے والی ہے کہ سارے ملک کی عدالتیں اس بات کو تسلیم کررہی ہیں کہ تبلیغی جماعت اور اس سے تعلق رکھنے والے ان غیر ملکیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور اس طرح وہ اُنہیں رہائی کا حکم بھی دے رہی ہیں لیکن صرف کرناٹکا میں ہی ان غیر ملکیوں کو ابھی تک حراست میں رکھا گیا ہےبیدر میں 8 تبلیغیوں کےکیس کی پیروی کر رھے،ایڈوکیٹ(بیرسٹر) سیدطلہ ہاشمی اور ایڈوکیٹ محمد جہانگیر کی کوشش کے چلتےاب انہیں ضمانت دی گئی ہے انہیں مقامی پولیس کی نگرانی میں مرکز مسجدء رٹکلپورہ بیدر میں قیام کرنے کی اجازت دی گئی ہے ایسے میں ان جماعتی غیر ملکیوں کو بلا کسی وجہ کے پریشان کرنا اور مہینوں تک بغیر کسی جرم کے جیلوں میں قیدیوں کی طرح رکھنا ناانصافی ہوگی۔ جناب سید منصور احمد قادری صدر مجلس بیدر نے حکومت کرناٹکا کی ہوم منسٹری سے گزارش کی ہے ان جماعتی غیر ملکیوں کے ساتھ انصاف کرکے انکےخلاف مقدمات کو خارج کرتے ہوئے ان معصوم اور بے گناہوں کو ان کے وطن واپسی کو آسان کرے اور ہندوستان کی روایت ہے اس روایت کو باقی رکھے جس میں مہمان کو بھگوان کا روپ کہا گیا ہے۔

No comments:
Post a Comment