کرناٹک میونسپل و حج منسٹر رحیم خان نے سابق رکن کونسل قاضی ارشد علی کی رہائش گاہ پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ - EYLAAPH E MEDIA

EYLAAPH E MEDIA

EYLAAPH EMEDIA PVT LTD. IS DELIVERING COMMON NEWS TO THE WORLD THROUGH IT'S REPORTERS , NEWS WHICH CONTAINS REALITY. TRUTH WHICH OTHERS NEVER COVER, PLEASE SHARE OUR CHANNEL AND MAKE IT SUBSCRIBED IN YOUR MOBILE TO GET UPDATED ON EVERY NEWS FROM EYLAAPH NEWS.

Eylaaph Breaking update

Post Top Ad

Post Top Ad

Weather

Translate

Monday, March 10, 2025

کرناٹک میونسپل و حج منسٹر رحیم خان نے سابق رکن کونسل قاضی ارشد علی کی رہائش گاہ پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

کرناٹک میونسپل و حج منسٹر رحیم خان نے سابق رکن کونسل قاضی ارشد علی کی رہائش گاہ پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔
کرناٹک بیدر:10مارچ: میونسپل ایڈمنسٹریشن اور حج کے منسٹر رحیم خان اتوار کے روز سابق قانون ساز کونسل کے رکن قاضی ارشد علی کی رہائش گاہ پہنچے،
رحیم خان نے مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کی اور قاضی ارشد علی کے ساتھ اپنی رفاقت کو یاد کیا۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم قاضی ارشد علی ان کی ہمیشہ رہنمائی کرتے تھے۔ بحیثیت صحافی اور قانون ساز کونسل کے ممبر کی حیثیت سے ضلع بیدر میں ان کی خدمات بہت زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک ویٹرنری یونیورسٹی، بیدر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور گورنمنٹ انجینئرنگ کالج کے قیام میں ان کا اہم رول رہا ہے۔ قاضی ارشد علی کی خدمات کی جتنی سرہانہ کی جائے کم ہے۔قاضی ارشد علی کے فرزند قاضی معید علی، بھائی قاضی علی الدین (علی بابا)، کو صبر جمیل اور ہمتِ رکھنے کی بات کہی۔اس موقع پر میونسپل کونسل کے چیئرمین محمد غوث، ڈسٹرکٹ گارنٹی امپلیمنٹیشن اتھارٹی کے صدر امروت راؤ چمکوڈے، کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی کے ممبر سید منصور احمد قادری، اور فہیم سیریکار موجود تھے۔

No comments:

Post Top Ad