ہراساں کرنے والے میکرو فائنس اداروں کے خلاف کارروائی۔پولیس کمشنر بنگلورو - EYLAAPH E MEDIA

EYLAAPH E MEDIA

EYLAAPH EMEDIA PVT LTD. IS DELIVERING COMMON NEWS TO THE WORLD THROUGH IT'S REPORTERS , NEWS WHICH CONTAINS REALITY. TRUTH WHICH OTHERS NEVER COVER, PLEASE SHARE OUR CHANNEL AND MAKE IT SUBSCRIBED IN YOUR MOBILE TO GET UPDATED ON EVERY NEWS FROM EYLAAPH NEWS.

Eylaaph Breaking update

Post Top Ad

Post Top Ad

Weather

Translate

Wednesday, January 29, 2025

ہراساں کرنے والے میکرو فائنس اداروں کے خلاف کارروائی۔پولیس کمشنر بنگلورو

اگر میکرو فائنس مالیاتی اداروں کے ذریعہ ہراساں کیا گیا تو سخت کارروائی کی جائے گی- بنگلورو سٹی پولیس کمشنر دیانند

کرناٹک:بنگلورو سٹی پولیس کمشنر بی دیانند نے کہا کہ اگر مائیکرو فائنانس کمپنیوں کے ذریعہ ہراساں کرنے کے معاملات سامنے آتے ہیں تو سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
منگل 28 جنوری کو شہر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنگلورو میں اب تک مائیکرو فائنانس کمپنیوں کے ذریعہ ہراساں کرنے کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افسران اور عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر ایسے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں تو مناسب کروائی کریں۔
کوآپریٹو سوسائٹیوں کے ساتھ مل کر میٹر سود کے گھپلوں کے خلاف پہلے ہی کارروائی کی جا رہی ہے۔ پھر بھی ریاست کے مختلف اضلاع اور حصوں میں مائیکرو فائنانس کمپنیوں کے ذریعہ ہراساں کرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس لئے بعض رہنما اصولوں پر عمل درآمد کے حوالے سے حکومتی سطح پر میٹنگز ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان پر عمل کیا جائے گا۔

No comments:

Post Top Ad