Post Top Ad
Weather
Translate
Saturday, October 7, 2023
ضلع بیدر میں 14 چوری کی وارداتوں میں ملوث 11 ملزمین گرفتار
ضلع بیدر میں 14 چوری کی وارداتوں میں ملوث 11 ملزمان کی گرفتار
بیدر:7 اکتوبر (آی میل کرناٹک نیوز) بیدر ضلع کے مختلف تھانوں میں چوری کی 14 الگ الگ وارداتوں کو نمٹتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے اور ملزمان سے 52,37,700 روپئے برآمد کیے گئےاور قیمتی سامان طلائی زیورات سونا چاندی بھی ضبط کرکے ملزمان کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔
ہفتہ کے روز بیدر ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آفس کے احاطے میں بلائی گئی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چناباساونا ایس ایل نے یہ بات بتائی
ضلع بیدر میں موٹر سائیکل چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر محکمہ پولیس نے ایسے کیسوں کی روک تھام اور سراغ لگانے کے لئے بیدر نگر اینٹی راوڈی اسکواڈ کی ٹیم تشکیل دی ہے، اس ٹیم نے ایک آپریشن کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ گاندھی گنج تھانے میں موٹر سائیکل کے چار کیس درج کیے گئے اور کل 41 موٹر سائیکلیں ضبط کی گئی۔
ہمناآباد پولیس تھانہ کی حدود میں چوری کے تین الگ الگ مقدمات نمٹائے گئے اور چار ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے 2,55,000 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے۔ 4 تولے 8 گرام کے طلائی زیورات، 80 ہزار روپے مالیت کی ہنڈا یونی کار موٹر سائیکل اور 1 لاکھ 36 ہزار 700 روپے مالیت کے 17 موبائل فون قبضے میں لے لیے گئے۔ اسی طرح بسواکلیان پولیس تھانہ علاقہ میں چوری کی واردات کے سلسلے میں تین ملزمین کو گرفتار کرکے سونا، چاندی اور 9 کنوئیں کے موٹر پمپ سیٹ اور نقد رقم برآمد کی گئی۔
اس موقع پر ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مہیش میگھناور بیدر کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیوانا گوڑہ پاٹل، ہمناآباد آباد کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے علاوہ آپریشن میں شامل افسران اور پولیس اہلکار موجود تھے۔
Tags
# urdu
About Eylaaph Media/Eylaaph News
urdu
Labels:
urdu
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
_36604215.jpg)
.jpeg)
.jpeg)
No comments:
Post a Comment