بیدر میں گریہ جیوتی پروجیکٹ کا آج آغاز۔ - EYLAAPH E MEDIA

EYLAAPH E MEDIA

EYLAAPH EMEDIA PVT LTD. IS DELIVERING COMMON NEWS TO THE WORLD THROUGH IT'S REPORTERS , NEWS WHICH CONTAINS REALITY. TRUTH WHICH OTHERS NEVER COVER, PLEASE SHARE OUR CHANNEL AND MAKE IT SUBSCRIBED IN YOUR MOBILE TO GET UPDATED ON EVERY NEWS FROM EYLAAPH NEWS.

Eylaaph Breaking update

Post Top Ad

Post Top Ad

Weather

Translate

Saturday, August 12, 2023

بیدر میں گریہ جیوتی پروجیکٹ کا آج آغاز۔

بیدر میں گریہ جیوتی پروجیکٹ کا آج آغاز گریہ جیوتی یوجنا غریبوں کے مالی بوجھ کو کم کرے گی:
(انچارج منسٹر ایشور بی کھنڈرے)
بیدر:11 اگست (ی میل) - بیدر ضلع انچارج منسٹر ایشور بی کھنڈرے نے کہا کہ کرناٹک حکومت کی اسکیم گریہ جیوتی سے غریب اور متوسط طبقے کے خاندانوں کا مالی بوجھ ہلکا ہو جائے گا۔ 
بیدر کے پرتاپ نگر کے قریب لگژری کنونشن ہال میں منعقدہ گریہ جیوتی یوجنا کے افتتاحی تقریب کی گئی

اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا 5 اگست کو کرناٹکا چیف منسٹر  نے گریہ جیوتی یوجنا کا آغاز کیا۔ اسی مناسبت سےںمیں نے آج بیدر میں گریہ جیوتی یوجنا کا آغاز کیا۔ ضلع میں 3,67,871 بجلی استعمال کرتے ہیں جن میں سے 2,99,628 لوگوں نے گریہ جیوتی یوجنا کے تحت اندراج کرایا ہے ان میں سے ٪81 لوگ اس اسکیم سے فائدہ اٹھائیں گے۔ انتخابات سے قبل کانگریس پارٹی کی طرف سے دی گئی پانچ گارنٹی اسکیموں کو مرحلہ وار نافذ کیا جا رہا ہے۔  اس کے مطابق، پہلے سے نافذ شکتی یوجنا کے تحت، 50 لاکھ خواتین روزانہ مفت بس میں سفر کرکے اس اسکیم کا فائدہ اٹھا رہی ہیں۔  اور انا بھاگیہ یوجنا کے تحت 5 کلو چاول دینے کا فیصلہ کیا گیا، لیکن چاول تیار نہیں ہونے کی وجہ سے170 روپے فی کلو کے حساب سے  راشن کارڈس ہولڈر سربراہ کے بینک کھاتوں میں رقم جمع کر دی جارہی ہے۔
گھر کے مالک جیسے باقی منصوبوں کے لئے 2000 ماہانہ گریہ لکشمی یوجنا کے لئے رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے اور ایک کروڑ لوگوں نے رجسٹریشن کرایا ہے اور آنے والے دنوں میں یہ تعداد 1.50 کروڑ کو پار کرنے کا امکان ہے۔ منصوبے کا آغاز 27 اگست کو کیا جائے گا۔  اسی طرح بے روزگار نوجوان مرد و خواتین  افراد کے لئے  تین ہزار روپے  اور ڈپلومہ ہولڈرز کے لئے 1500 روپے۔ یوتھ فنڈ اسکیم شروع کرنے کا ارادہ ہے۔

میونسپل ایڈمنسٹریشن اور حج منسٹر رحیم خان نے کہا کہ ریاست میں کچھ ایسے لوگ ہیں جو اپنے ماہانہ بجلی کے بل ادا کرنے سے قاصر ہیں اور وہ گریہ جیوتی یوجنا سے فائدہ اٹھائیں گے۔اسی طرح گھر کے مالکان کو گریہ لکشمی یوجنا سے 2000 ملیں گے جس سے ان کی معاشی حالت میں مدد ملے گی۔ریاستی حکومت کی پانچ گیارنٹی اسکیموں سے ریاست کے 80 سے 90 فیصد لوگ مستفید ہوں گے جو دیش کے لئے ایک ماڈل بنیں گی۔  انہوں نے کہا کہ خواتین نوجوانوں سمیت ریاست کے تمام لوگوں کو ان پانچ اسکیموں سے فائدہ ملے گا۔


No comments:

Post Top Ad