Post Top Ad
Weather
Translate
Monday, June 12, 2023
ضلع بیدر انچارج منسٹر ایشور کھنڈرے میونسپل و حج منسٹر رحیم خان نے شکتی یوجنا کا آغاز کیا۔
ضلع بیدر انچارج منسٹر ایشور کھنڈرے میونسپل و حج
منسٹر رحیم خان نے شکتی یوجنا کا آغاز کیا۔
بیدر:11 جون (ایلاف میڈیا) کرناٹک اسمبلی انتخابات سےقبل کانگریس کی اعلان کردہ پانچ اسکیموں میں سے ایک شکتی یوجنا 11 جون سے ریاست کرناٹک میں شروع کی گئی۔ انچارج منسٹر ایشور کھنڈرے نے کہا ریاست کی تمام خواتین کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے 11 جون 2023 کو بیدر سنٹرل بس اسٹینڈ میں ریاستی حکومت کی طرف سے نافذ کردہ شکتی یوجنا کا آغاز کیا۔ یہ شکتی یوجنا کسانوں، دیہی، مزدوروں اور
غریب خواتین پر مالی بوجھ کو کم کرے گی۔
ریاست کی تمام خواتین بسوں میں مفت سفر کر سکتی ہیں راجہنس اے سی بسوں میں یہ مفت سہولت نہیں رہے گی۔ سفر کرنے والی خواتین کا اپنا آدھار کارڈ، اوٹر آئی ڈی کارڈ ڈرائیونگ لائسنس کوئی ایک شناختی کارڈ کا ہونا لازمی ہے جو ریاست کی رہائشی ہیں۔
حکومت کی طرف سے اعلان کردہ گراہو لکشمی اسکیم کے تحت گھریلو خاتون کو ماہانہ 2000 ہزار روپے دینے کی اسکیم 15 اگست کو شروع کی جائے گی۔ انا بھاگیہ یوجنا کے تحت 10 کلو چاول یکم جولائی سے لاگو کیا جائے گا۔ 200 یونٹ مفت بجلی کی اسکیم بھی شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گریجویٹس کو 3000 روپے اور ڈپلومہ ہولڈرز کو 1500 روپے دینے کی اسکیم بھی مرحلہ وار شروع کی جائے گی۔
مزید بات کرتے ہوئے انہوں کہا کہ بیدر ضلع میں جنگلات کی مقدار کم ہے اور اسے بڑھانے کا مقصد ہے۔ لہٰذا ضلع میں رواں سال 20 لاکھ پودے لگانے اور اگلے سال 50 لاکھ پودے لگانے کا مقصد ہے، انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کمپلیکس کا بھی جلد از جلد آغاز کیا جائے گا اور کسانوں کی مشکلات اور مسائل کو حل کیا جائے گا۔
کرناٹکا میونسپل ایڈمنسٹریشن اور حج منسٹر رحیم خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری حکومت ریاست کے عوام کی کوششوں سے اقتدار میں آئی ہے اور ہم عوام سے کئے گئے وعدے پر قائم رہیں گے۔
ماضی میں، جب ہماری حکومت انتظامیہ میں تھی، ہم نے بیدر ضلع میں کرناٹک اسٹیٹ ویئر ہاؤسنگ کارپوریشن کے تحت 500 بستروں پر مشتمل اسپتال، 100 بستروں کا اسپتال، اور گوداموں کی تعمیر سمیت بہت سے لوگوں کے لئے منصوبے نافذ کیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آنے والے دنوں میں اسی عزم کے ساتھ ترقیاتی کام کریں گے۔
اس موقع پر رکن قانون ساز کونسل اروند کمار ارالی، ضلع ڈپٹی کمشنر گویند ریڈی، ضلع پنچایت چیف ایگزیکٹیو آفیسر شلپا ایم، ضلع بیدر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چناباساونا لنگوٹی، میونسپل کمشنر شیوراج راٹھوڈ، کلیان کرناٹک روڈٹرانسپورٹ کارپوریشن بیدر ڈیویژنل کنٹرولر اور دیگر موجود تھے۔
Tags
# urdu
About Eylaaph Media/Eylaaph News
urdu
Labels:
urdu
Subscribe to:
Post Comments (Atom)



No comments:
Post a Comment