کرناٹک: بیدر سے مہا کنبھ میلہ جانے والے کار حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے وزیر رحیم خان کی ملاقات
بیدر 23: فروری:کرناٹک میونسپل منسٹر رحیم خان نے بیدر سے مہا کنبھ میلہ جانے والے ان چھ افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کی جو ایک المناک کار حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ وزیر موصوف نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے اس مشکل گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کیا اور حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر انہوں نے حادثے کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی۔

No comments:
Post a Comment