Post Top Ad
Weather
Translate
Saturday, February 15, 2025
Home
urdu
کرناٹک وقف بورڈ کی چیرمین کے لیے سید منصور احمد قادری کا مطالبہ علی الحسینی کو شمالی کرناٹک سے نامزد کرنے کی تجویز
کرناٹک وقف بورڈ کی چیرمین کے لیے سید منصور احمد قادری کا مطالبہ علی الحسینی کو شمالی کرناٹک سے نامزد کرنے کی تجویز
کرناٹک وقف بورڈ کی چیرمین کے لیے سید منصور احمد قادری کا مطالبہ: شمالی کرناٹک سےعلی الحسینی کو نامزد کرنے کی تجویز
بنگلور: کرناٹکا اسٹیٹ حج کمیٹی کے رکن سید منصور احمد قادری ضلع بیدر نے حکومت کرناٹک سے مطالبہ کیا ہے کہ کرناٹک وقف بورڈ کے آئندہ چیئرمین کے طور پر گلبرگہ شمالی کرناٹک سے تعلق رکھنے والے جناب علی الحسینی کو نامزد کیا جائے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جناب علی الحسینی کو وقف بورڈ کے معاملات کا وسیع تجربہ ہے اور وہ اس اہم عہدے کے لئے بہترین انتخاب ثابت ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شمالی کرناٹک سے کسی کو چیئرمین مقرر کرنے سے اس خطے کے مسلمانوں اور وقف بورڈ کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔ سید منصور احمد قادری نے حکومت سے اس معاملے پر جلد غور کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ وقف بورڈ کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے منسٹر ضمیر احمد خان سے مخاطب ہو کر کہا کہ وہ شمالی کرناٹک کے مسلمانوں کو نظر انداز نہ کرے کیونکہ جناب علی الحسینی سجادہ نشین بارگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز گلبرگہ نے گلبرگہ میں وقف بورڈ جائیدادوں کا تحفظ کیا ہے انہوں نے اپنی کارکردگی سے قوم و ملت کے لئے تعلیمی اداروے پرائمری اسکول تا ڈگری کالجس، میڈیکل سائنسز، و انجینئرنگ کالج اور یونیورسٹی قائم کی ہے۔ اگر جناب علی الحسینی صاحب کو وقف بورڈ کا چیرمین منتخب نہیں کیا گیا تو شمالی کرناٹک سے ناانصافی ہوگی اور شمالی کرناٹک کے مسلمانوں میں ناراضگی پیدا ہوگی۔
Tags
# urdu
About Eylaaph Media/Eylaaph News
urdu
Labels:
urdu
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

No comments:
Post a Comment