EYLAAPH NEWS

Wednesday, March 5, 2025

قاضی ارشد علی کو پولیس اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

 قاضی ارشد علی کو پولیس اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔
کرناٹک بیدر:04 مارچ: دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر جانے والے سابق ممبر قانون ساز کونسل قاضی ارشد علی کی نماز جنازہ منگل کو پورے پولیس اعزاز کے ساتھ بھالکی میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ کے بعد تعلقہ بھالکی کی سرزمین پر واقع قبرستان میں مذہبی رسومات کے مطابق تدفین کی گئی۔
پولیس نے مرحوم قاضی ارشد علی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ہوا میں تین راؤنڈ فائر کیے۔
سماجی، مذہبی، تعلیمی اور سیاسی شخصیات، دوست احباب، رشتہ داروں اور لواحقین سمیت بڑی تعداد میں لوگ مرحوم کی آخری رسومات ادا کرنے کے لئے جمع ہوئے۔ ان کے اہل خانہ کو غم نے مبتلہ ہے۔
بیدر ایم پی ساگر کھنڈرے اور معززین نے ان کا آخری دیدار کیا۔
محکمہ ریونیو اور پولیس افسران موجود تھے۔اس سے قبل بیدر کے علاقے نورخان تعلیم میں قاضی ارشد علی کی رہائش گاہ سے جامع مسجد تک جلوس جنازہ نکالا گیا۔
نماز جنازہ جامع مسجد میں ادا کی گئی۔
مرحوم کی آخری رسومات میں بیدر ساؤتھ کے ایم ایل اے ڈاکٹر
 شیلیندر بیلداڈے، رکن قانون ساز کونسل ڈاکٹر چندر شیکر پاٹل، سابق ایم پی نرسنگاراو سوریاونشی، قانون ساز کونسل کے سابق ممبران وجے سنگھ، اروند کمار ارالی، کے۔ پنڈلیکاراؤ، بی جی شیٹاکر اور رمیش گوئل سمیت سینکڑوں لوگوں نے ان کے آخری رسومات ادا کرتے ہوئے جسد خاکی کے آخری درشن کئے۔

No comments:

Post a Comment